گناہ، انسان کو ذلیل و رسوا کردیتا ہے | مسلمانوں کو سامراجیت و طاغوتیت کے مقابل تسلیم ہونے کا حق نہیں
رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اپنے درس اخلاق میں دعائے مکارم الاخلاق میں حضرت امام سجاد(ع) کی خداوند متعال سے درخواست کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت نے خداوند متعال سے کبر ونخوت سے دوری کی دعا کی ، انسان تکبر سے دوری کرے اور خود کو اس بلا سے دور رکھے ۔
انہوں نے مزید کہا: کبھی انسان ممکن ہے علم و مقام و مرتبہ کی وجہ اس بات کا تصور کرے کہ وہ دوسروں سے بالاتر ہے ، لہذا اس غلط اور نادرست تصور کے پیدا ہونے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے نفس کو خداوند متعال کے حضور میں قرار دے اور تمام مراتب و منزلت کو اس کی ذات سے مخصوص جانے ۔
مدرسین کونسل حوزه علمیہ قم رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومن خود کی تحقیر اور ذلت کا موقع نہ دے کہا: اگر مسلمان ملتیں سامراجیت اور طاغوتیت کے مقابل تسلیم نہیں ہوتیں تو اس کی بنیاد الھی احکامات کے علاوہ اسلامی عزت ہے ، کیوں کہ ہمیں یہ اختیار نہیں کہ خود کو ذلیل و رسوا کریں اور خود کو کفار و دشمن کے تحت تسلط قرار دیں ۔
انہوں نے مزید کہا: گناہ، انسان کو خدا اور عوام کے نزدیک ذلیل و رسوا کردیتا ہے ، ایسا نہیں ہے کہ گناہگار کو فقط اپنے کئے ہوئے کہ سزا (عذاب) ملے بلکہ گناہگار ذلیل و رسوا ہوجاتا ہے ، البتہ اگر انسان توبہ کر کے الھی اطاعت کو اپنا شوہ بنا لے تو مستغنی ہوجائے گا ۔
آیت الله شب زنده دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت امام خمینی(رہ) اور شهداء، خدا کی اطاعت کے ذریعہ بالاترین مرتبہ پر پہونچے ہیں کہا: اگر انسان خدا کی اطاعت کے سمت قدم بڑھائے تو خداوند متعال اس کا انیس و مددگار ہوگا اور اسے کسی دوسرے کی ضرورت نہ ہوگی ۔
انہوں نے بیان کیا: اگر انسان اسلامی احکام اور دینی تعلیمات پر عمل کرے تو ذلت و رسوائی سے دور ہوگا اور عزت و سعادت کے رستہ پر گامزن ہوگا، مومن ھرگز ایسی درخواست نہیں کرسکتا جو ذلت و خواری کا سبب ہو ۔/۹۸۸/ ن